Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

نگراں وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو غیر ضروری بیرون ملک دوروں سے روک دیا

سہیل ناصر کی ڈپٹی چیئرمین اور احتشام قادر کی بطور نیب پراسیکیوٹر جنرل تقرری کی منظوری
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 09:41pm
فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔ پی آئی ڈی
فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔ پی آئی ڈی

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ ارکان کو غیر ضروری بیرون ملک دوروں سے روک دیا جبکہ وفاقی کابینہ نے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج سہیل ناصر کی ڈپٹی چیئرمین نیب اور سید احتشام قادر شاہ کی بطور نیب پراسیکیوٹر جنرل تقرری کی منظوری دے دی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں نیب اور پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

کابینہ اجلاس میں فلسطین کی صورتحال، غیرقانونی افغان مہاجرین سمیت ملک کے مجموعی حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، امن و امان کی صورتحال اور انسداد اسمگلنگ آپریشن پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

بعدازاں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق میڈیا بریفنگ پر نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں فلسطین کے مسئلے پر بات چیت ہوئی کابینہ نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے حل کیا جائے۔

کابینہ نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی 1967 سے پہلے کی حیثیت کو بحال کیا جائے۔ کابینہ نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں بالخصوص شہری آبادی پر بمباری کی شدید مذمت کی۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے گھیراﺅ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گھمبیر صورتحال بالخصوص خوراک اور پانی کی قلت جیسے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔

کابینہ نے زور دیا کہ مقبوضہ فلسطین میں حالیہ کشیدگی اسرائیل کی جانب سے سات دہائیوں پر محیط ناجائز قبضے، نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ کابینہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری بمباری روکی جائے اور ناجائز محاصرے کو ختم کر کے متاثرین تک بین الاقوامی امداد کو پہنچنے دیا جائے۔

کابینہ نے حکومت پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے جس کی سرحدیں1967ءکے اسرائیل کےغاصبانہ قبضے سے پہلے کے مطابق ہوں اور اس کا دارالخلافہ القدس الشریف ہو وزیراعظم نے وفاقی وزراءکو صرف ضروری نوعیت کے غیر ملکی دورے کرنے کی ہدایت کی۔

مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے کابینہ ارکان کو غیر ضروری غیر ملکی دورے کرنے سے روک دیا، وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو ہدایت کی کہ ایسے دورے نہ کئےجائیں جو ضروری نہ ہوں جبکہ کابینہ نے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج سہیل ناصر کی بطور ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی اور احتشام قادر شاہ کی بطور نیب پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لئے فنانشل ایڈوائزری کنسورشیم کی خدمات لینے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر بریگیڈیئر شاہد عامر افسر کو پاک چین تعلقات کے فروغ کے لئے چین کی طرف سے تفویض کردہ میڈل وصول کرنے کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں

پی آئی اے کی نجکاری ضرور ہوگی، پاکستان کی عالمی بینک کو یقین دہانی

ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ عہدے سے مستعفی

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین طے شدہ حوالگی کے معاہدے کے تحت دھوکے بازی کیس میں مطلوب پاکستانی شہری ملزم شہزاد احمد ولد ولی محمد قریشی کی حوالگی کی منظوری دی۔

کابینہ نے کویت اور پاکستان کے مابین طے شدہ حوالگی معاہدے کے تحت ایک اور پاکستانی مطلوب شہری ارشد علی ولد مظہر علی کی حوالگی کی بھی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 اکتوبر 2023ءکو منعقد ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔

نگراں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اجلاس میں کاینہ کمیٹی آن اسٹیٹ اون انٹر پرائزز (ریاستی ملکیتی ادارے) کے بارے میں 21 اور 28 جنوری کو ہونے والے اجلاسوں میں فیصلوں کی توثیق کی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال کے حوالے سے پاکستان عالمی سطح پر ہونے والی کوششوں کا حصہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے افغان شہریوں کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی جو گزشتہ 40 سالوں سے پاکستان میں مقیم ہیں اور ان کے پاس پی او آر کارڈز موجود ہیں، ایسے افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی نہیں ہو رہی جنہیں پچھلی افغان حکومت نے سٹیزن شپ کارڈ جاری کیا گیا، ان کی تصدیق کے عمل میں اس وقت کی افغان حکومت کے نمائندے بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ 31 اکتوبر کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ان لوگوں کو دی گئی ہے جن کے پاس ویزا یا کوئی قانونی دستاویز موجود نہیں، وہ غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں۔ نگراں وزیراطلاعات نے بتایا کہ ہزاروں کی تعداد میں ایسے غیر قانونی مقیم افراد واپس جانا شروع ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے خسارے میں چلنے والے اداروں کی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ نجکاری کے بغیر اس بوجھ کو ختم نہیں کیا جاسکتا، پی آئی اے کا خسارہ 750 ارب تک ہے ڈسکوز اور دیگر اداروں کی نجکاری کی ضروری ہے۔

فواد حسن فواد نے نواز شریف کی وطن واپسی اور ان سے تعلق سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کے ساتھ پانچ سال کام کیا تعلق فطری ہے اور کسی بھی پاکستانی کو پاکستان واپسی کا حق حاصل ہے۔

Israel

federal cabinet

پاکستان

اسلام آباد

Palestine

Murtaza Solangi

Fawad Hasan Fawad

caretaker federal minister

PROSECUTER GENERAL NAB

DEPUTY CHAIRMAN NAB

sohail nasir

Syed Ehtisham Qadir shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div