Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ذکاء اشرف نے بھارتی ویزوں سے متعلق شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنادی

دعا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ جیت کر وطن لوٹے، ذکاء اشرف
شائع 11 اکتوبر 2023 08:53pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے پاکستانی شائقین کےلیے بھارتی ویزوں کے جلد اجراء کی نوید سنادی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ امن اور بھائی چارے کا پیغام ہے، خواہش ہے کہ ایشیز طرز پر پاک بھارت جناح گاندھی سیریز ہو اور دعا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ جیت کر وطن لوٹے۔

لاہور میں لنکا پرئمیر لیگ کی فاتح ٹیم بی لو کینڈی کی جانب سے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہا کہ قومی ٹیم کی پرفارمنس خوش آئند ہے،آگے بڑے میچز ہیں، میری دعا ہے کہ پاکستان دوسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتے۔

انہوں نے بتایا کہ جے شاہ سے گفتگو ہوئی ہے، شائقین کے ویزے بھی جلد جاری کردیے جائیں گے، پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام امن دیا، کرکٹ امن کا پیغام ہے۔

ذکا اشرف نے مزید کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہوگی تو امن ہوگا، ایشیز سیریز کی طرز پر پاک بھارت جناح گاندھی ٹرافی کا انعقاد ہونا چاہیئے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بھارت میں زینب عباس کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زینب عباس آئی سی سی کی جانب سے بھارت گئی تھی۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکوڈ کا فیصلہ کس کے مشورے پر ہوا؟

ذکاء اشرف پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے کل بھارت روانہ ہوں گے

پاکستان، بھارت میدان میں حریف ہیں دشمن نہیں، ذکاء اشرف کا نیا بیان

PCB

lahore

sports

zaka ashraf

world cup 2023

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Famous Cricketers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div