Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

عام انتخابات: قومی اور عالمی میڈیا ومبصرین کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

خلاف ورزی پر صحافی یا امیڈیا ادارے کی ایکریڈیشن ختم کی جا سکتی ہے
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2023 11:15am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

عام انتخابات کی جانب اہم پیشرفت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ملکی میڈیا اور مبصرین سمیت عالمی میٖڈیا کےضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت پاکستان کی سالمیت، وقار اور خودمختاری کیخلاف کوئی مواد شائع یا نشرنہیں کیاجائے گا۔

الیکشن کمیشن نے ملکی مبصرین کیلئے 14 اور ملکی میڈیا کیلئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ غیر ملکی مبصرین اورمیڈیا کی الیکشن کوریج کے لئے 31 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کیاگیا ہے، اس حوالے سے ایکریڈیشن کارڈ لازمی قراردیا گیا ہے۔

غیر ملکی مبصرین اور میڈیا بروقت اپنا ویزہ حاصل کرسکیں گے اور ان پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام لازمی ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وہ ویزا کی مدت سے زیادہ پاکستان میں قیام نہیں کرسکتے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیرملکی مبصرین ومیڈیا حکومت کی جانب سے دی گئی ایڈوائزری پرعمل کریں گے اورانتخابی عمل کے دوران غیرجانبداررہیں گے۔

وہ انتخابی عملہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔انتخابی عمل کی براہ راست کوریج ممنوع ہوگی۔

قومی میڈیا کے لیے17 نکاتی ضابطہ اخلاق کے تحت ا میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلونسرز شامل ہیں، خلاف ورزی پر صحافی یا میڈیا ادارے کی ایکریڈیشن ختم کی جا سکتی ہے۔

قومی میڈیا پاکستان کے نظریات، خودمختاری، سیکیورٹی، عدلیہ اور اداروں کے خلاف رائے کی عکاسی نہیں کرے گا اور ایسے بیانات جن سے قومی اتحاد، امن کا خطرہ ہو نشر نہیں کیا جائے گا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی ایسا مواد شامل نہیں ہوگا، جو کسی سیاسی جماعت مذہب، برادری کی بنیاد پر ذاتی حملہ ہو، ایک امیدوار کے دوسرے امیدوار پر الزام پر دونوں اطراف سے بیان اور تصدیق کی جائے گی۔

پیمرا، پی ٹی اے، پی آئی ڈی،وزارت اطلاعات کا سائیبر ڈیجیٹل ونگ کوریج مانیٹرکرے گا، امیداور ادائیگی کی تفصیلات پولنگ ڈے کے 10 دن کے اندر دے گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میڈیا نمائندوں اور ہاوسز کو تحفظ فراہم کریں گے۔

قومی خزانہ سے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی مہم نہیں چلائی جائے گی، ووٹرز کی آگہی کے پروگرام چلائے جائیں گے، الیکشن کے دن سے 48 گھنٹے قبل الیکشن میڈیا مہم ختم کر دی جائے گی، الیکشن عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

انٹرنس ایگزٹ پولز، پولنگ اسٹیشن یا حلقے میں سروے سے اجتناب کیا جائے گا، صرف تسلیم شدہ میڈیا نمائندگان پولنگ عمل کی ویڈیو بنانے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوں گے، میڈیا نمائندگان گنتی کا بغیر کیمرا کے مشاہدہ کریں گے۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے انتخابات کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا

عمران خان کی تقاریر میڈیا پر نشر نہ کرنے کیخلاف حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن کا سندھ میں سابق وزراء سے سیکیورٹی اور مراعات واپس لینے کا حکم

میڈیا نمائندگان الیکشن سے قبل، دوران یا بعد میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک نتیجہ نشر نہیں کیا جائے گا۔

نتائج نشر کرتے وقت بتایا جائے گا کہ یہ غیر سرکاری، نامکمل نتائج ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صحافی یا امیڈیا ادارے کی ایکریڈیشن ختم کی جا سکتی یے۔

ECP

اسلام آباد

PEMRA

National Media

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div