Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بھارتی کمپنی نے میچ ہارنے پر پاکستانی شائقین کو رعایت دینے کا اعلان کردیا

بھارتی کمپنی کی یہ خصوصی آفر گرین شرٹس کے مداحوں کا خون کھولانے کے لیے کافی ہے
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2023 08:35pm

کرکٹ ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، بھارتی شہراحمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے پاک بھارت ٹاکرے کے موقع پر پاکستانی شائقین کو ایک خصوصی ’دعوت‘ دی گئی ہے۔ اچھائی کے لبادے میں یہ نہایت ’بُری‘ آفر شائقین کا خون کھولانے کیلئے کافی ہے۔

سوشل میڈیا پربھارتی اخبار بنگلورٹائمز کی جانب سے مبینہ طور پرشائع کیا جانے والا ایک اشتہار وائرل ہے جس میں پاکستانی شائقین کو ’کھلی دعوت‘ دی گئی ہے۔

یہ تشہیری مواد بھارت کی ایک آئن لان ٹریول کمپنی کی جانب سے ہے جنہوں نے پاک بھارت میچ کے موقع پر بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی سوچی اور یہ ’اسمارٹ کانٹینٹ‘ بنا ڈالا۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ، ’پیارے پڑوسیوں، آئیں ایک لمحہ نکالیں اوردشمنیاں بھول جائیں۔ ایسا ہرروزنہیں ہو گا کہ آپ ہم سے ملیں، ہمیں توقع ہے کہ امید ہے آپ ہماری جانب سے اچھے میزبان کا کردا نبھانے پربُرا نہیں منائیں گے۔ ہم اپنی روایت پرقائم رہتے ہوئے آپ کیلئے کچھ دلکش آفرزدیناچاہتے ہیں‘۔

’میک مائی ٹرپ‘ نامی اس کمپنی نے اشتہارمیں پاکستانی شائقین کو 3 قسم کی آفرزکی ہیں لیکن ان آفرز کے بدلے رکھی گئی شرط محب وطن پاکستانیوں کا خون کھولانے کے لیے کافی ہیں کیونکہ وہ ان سے تبھی فائدہ اٹھا پائیں گے جب پاکستان بھارت سے یہ میچ ہار جائے۔

اشہار کے مطابق گرین شرٹس یہ 10 وکٹوں یا 200 رنز سے ہارے تو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

دوسری آفر میں میچ 6 وکٹوں یا 100رنزسے ہارنے کی صورت میں 30 فیصد رعایت ملے گی۔

تیسری صورت میں اگر پاکستان یہ میچ 3 وکٹوں یا 50 رنز سے ہارا تو آپ 10 فیصد رعایت لے سکیں گے۔

یہی نہیں، اس ڈسکاؤنٹ آفر کو استعمال میں لانے کے لیے خصوصی کوڈ بھی دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اُن کے ولازمیں تمام ترسہولتیں دستیاب ہیں اور کیونکہ مشکل وقت ہی دوست قریب لاتا ہے اس لیے وہ یہ موقع پاکستان اور بھارت کے مابین بہتررشتہ استوارکرنے کیلئے دے رہے ہیں۔

اس ناقابل فہم دریا دلی پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ ردعمل کااظہار کیا۔

ایک صارف نے بھارتیوں کی اس آفر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے بھارت کی اس حرکت کو بچکانہ قرار دیا ہے۔

india

پاکستان

India vs Pakistan

X Twitter

ICCCRICKETWORLDCUP23

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div