Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

غزہ پر بمباری میں 3000 فلسطینی شہید، اسرائیلی فوج کالبنان میں حملے کرنے کا دعویٰ

امریکی صدر بدھ کو اسرائیل کا دورہ کریں گے
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2023 08:04pm
تصویر: اے پی
تصویر: اے پی

اسرائیل نے غزہ پر بمباری میں مزید 254 فلسطینیوں کو شہید کردیا، 562 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے اہداف’ پرحملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی بمباری سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3000 ہوچکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد ساڑھے 1200 سے تجاوز کرگئی۔

اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے 31 رضاکار بھی زندگیاں گنوا بیٹھے، غزہ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کے باعث فلسطین میں متعین اقوام متحدہ کی نمائندہ کا کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی شروع نہ کی گئی تو لوگ پیاسے مرجائیں گے ۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل 17 اکتوبرکو اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لبنان کی سرزمین پرموجود دہشتگرد تنظیم حزب اللہ کے عسکری اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں۔

لبنان میں اسرائیل کے حملے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی کمیونٹی حزب اللہ اوراسرائیلی فوج کے درمیان لڑائی بڑھنے کو خدشہ ہے۔سرحدی جھڑپوں کے بعد اسرائیل نے ملک کے شمالی میں واقع 28 مقامات سے ہزاروں کی تعداد میں مکین دوسری جگہ منتقل کردیے ہیں۔

حماس کے حملوں میں دوسو نواسی فوجیوں سمیت چودہ سو سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد تل ابیب آمد، اسرائیل کی جنگی کابینہ سے تفصیلی ملاقات کی، اسی دوران سائرن بجنے پرتمام رہنماؤں نے بنکر میں پناہ لی اور پانچ منٹ بعد باہر نکل کر دوبارہ میٹنگ شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور امریکا نے غزہ میں عام شہریوں کو انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے پر اتفاق کرلیا ہے ۔۔تاہم اس کا کیا طریقہ کار ہوگا، یہ نہیں بتایا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کا خاتمہ ہونے تک حملے بند نہیں ہونگے۔ اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا تھا طویل جنگ ہوگی مگر جیت اسرائیل کی ہوگی۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن بدھ 18 اکتوبر اسرائیل کا دورہ کریں گے ۔

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیل فلسطین جنگ بند کرانے میں کردار ادا کرنے کی پیش کش کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرکے صدر پیوٹن نے کہا کہ تنازع کے حل کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کیے جائیں گے ۔صدر پیوٹن نے فلسطین، شام، ایران اور مصر کے رہنماؤں سے بھی رابطے کیے اور اپنی پیش کش سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

غزہ میں فوری جنگ بندی سے متعلق امریکی کانگریس میں قرارداد جمع کرادی گئی ، رکن پارلیمنٹ کوری بش نے حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ مسلمان رکن کانگریس راشدہ طلیب کہتی ہیں پہلی دفعہ محسوس ہو رہا ہے کہ امریکی پارلیمنٹ میں ہماری آواز کی کوئی اہمیت نہیں۔

Israel

Palestine

Palestinian Israeli Conflict

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div