Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کتنی مرتبہ آسٹریلیا کو ہرانے میں کامیاب ہوا؟

ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا چوتھا میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا
شائع 19 اکتوبر 2023 08:42pm

بھارت میں کھیلے جارہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا چوتھا میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

میچ بنگلور کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چوتھی جبکہ آسٹریلیا ساتویں پوزیشن پر ہے۔

اگر پاکستان اور اسٹریلیا کے پچھلے ون ڈے میچز کا مواضنہ کیا جائے تو پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف کل 107 میچز کھیلے ہیں جن میں سے آسٹریلیا کو واضح برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا نے 69 میچز جبکہ پاکستان صرف 34 میچز ہی جیت پایا ہے جبکہ ایک میچ برابر ہوا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں 1975 سے 2019 کے درمیان 10 بار پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوئے ہیں جس میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے، انہوں نے 6 جیت درج کررکھی ہیں جبکہ گرین شرٹس کی ٹیم محض 4 مرتبہ آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔

دونوں ٹیمیں ایک دفعہ ہی بھارت میں آمنے سامنے ہوئی ہیں، قومی ٹیم نے بھارت میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کو 66 رنز سے شکست دی تھی، کیا تاریخ اپنے آپ کو دہرائی گی؟۔

قومی ٹیم نے شاہد آفریدی کی کپتانی میں 12 سال قبل سن 2011 کے ورلڈ کپ مقابلے میں آخری بار کینگروز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

اس کے بعد 2015 اور 2019 کے عالمی مقابلوں میں گرین شرٹس کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

بیٹرز بنگلور کی پچ پر انجوائے اور بولرز کیلئے چیلنج ہوگا، بریڈ برن

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم پاکستان آسٹریلوی چیلنج کے لیے تیار ہے، بنگلور کا چناسوامی اسٹیڈیم چھوٹا گراؤنڈ ہے اور کنڈیشنز کھیل کے لیے ساز گار ہیں۔

بریڈ برن نے کہا کہ ہم نے اپنا ہوم ورک کیا ہے، باؤنڈری چھوٹی ہونے کی وجہ سے گیم ہائی اسکورنگ ہوگا، بیٹرز اس پچ پر انجوائے اور بولرز کے لیے چیلنج ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف غلطی کی گنجائش بہت کم ہے، ہمارا بولنگ اٹیک اس وقت اتنا ایکیوریٹ نہیں رہا، اب ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کرنی پڑے گی۔

مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو ورلڈکپ وارم اپ میچ میں شکست دے دی

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا

پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھارتی شائقین کے رویے پر پی سی بی کا آئی سی سی سے احتجاج

ورلڈ کپ: سابق بھارتی کرکٹر کی پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق ایک اور پیشگوئی

india

cricket

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

Bengaluru

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

world cup records

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div