Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

’پیٹرول سستا ہوگیا، اب ورلڈکپ میں ہماری گاڑی بھی آگے چلے گی‘

حسن علی کو بھارت میں فینز کی شدید کمی محسوس ہونے لگی
شائع 19 اکتوبر 2023 11:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بھارت میں فینز کی شدید کمی محسوس ہونے لگی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول سستا ہوگیا اس وجہ سے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی گاڑی بھی چلے گی۔

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر حسن علی نے پریس کانفرنس میں جارحانہ انداز اپنایا اور ہر سوال پر مزاحیہ جملے بولے اور جوابات دیے۔

حسن علی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی گاڑی چلتے چلتے رک گئی ہے، ایک اسٹاپ آیا تھا، اب گاڑی چلے گی پھر مزاحیہ جملہ ادا کیا کہ پاکستان میں پیٹرول سستا ہوگیا اس وجہ سے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی گاڑی بھی چلے گی۔

کھلاڑیوں کی بیماری اور فٹنس کے حوالے سے حسن علی نے کہا کہ بھارت سے ہارنے کا دکھ ہوا، شکست کے بعد خامیوں پر بات ہوئی، بیماری اور انجری کسی کے ہاتھ میں نہیں، کھلاڑیوں کو روم سیکنیس ہوگئی ہے سیکیورٹی کی وجہ سے ہم زیادہ باہر نہیں جاسکتے، ایک بالر کی کمی کی وجہ سے بولنگ کمزور نہیں ہوگی، شاہین نے پہلے بھی وکٹیں لے کر ٹیم کو جتوایا ہے۔

پاکستان فینز کے حوالے سے کیے گئے سوال پر حسن علی نے کہا کہ پہلے 40 تھے اب آپ لوگ آگئے تو تعداد بڑھ گئی ہے، فینز کی کمی محسوس ہوتی ہے لیکن یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔

پاکستان ٹیم میں ایک سال بعد واپسی کے حوالے سے فاسٹ بولر نے کہا کہ ان کے ہاتھ میں جادو کی چھڑی ہے، میری انٹری وائلڈ کارڈ ہوئی ہے، نسیم شاہ کے علاوہ پہلے بھی یہ ہی فاسٹ بولر تھے ، پہلے بھی اس ہی بولنگ اٹیک نے وکٹیں لیں ہیں، آن دا ڈے جو اچھا کھیلتا ہے وہ کامیاب ہوتا ہے، رنز روکنے کے ساتھ ساتھ ہمیں وکٹیں لینا ہوں گی۔

پاکستان کے رن ریٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے اس وقت جیت ضروری ہے، رن ریٹ خود ہی بڑھ جائے گا، بھارت سے شکست ماضی کا حصہ ہے۔

حسن علی نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کھلاڑی ہیرو بھی بنتا ہے اور زیرو بھی اور یہ حقیقیت ہے بھارت کے خلاف ہم اچھا نہیں کھیلے، جس ہر تنقید تو ہونی تھی لیکن زندگی ختم نہیں ہوگئی ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں، نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف تو گرین شرٹس کو کامیابی ملی لیکن روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں

ورلڈکپ کے ابتدائی 10 میچز میں کتنے ورلڈ ریکارڈ بنے؟

کرکٹ ورلڈ کپ میں ہوئے 6 زبردست اپ سیٹس

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا

ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ 20 اکتوبر کو 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا سے مدمقابل ہونا ہے۔ یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

india

hassan ali

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

Bengaluru

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div