Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اب ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ پر دو موبائل نمبر چلائیں

واٹس ایپ کمپنی نے صارفین کو خوشخبری سُنا دی
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 11:32am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

معروف اورمقبول میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو خوشخبری سُنادی، کمپنی جلد ہی ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے۔

یہ نیا فیچر صارفین کو ’دوواٹس ایپ اکاؤنٹس‘ چلانے کی سہولت دے گا، یعنی صارفین ایک ہی واٹس ایپ پر دو فون نمبرز کا استعمال کر سکیں گے۔

اپنی فیس بُک کی ویب سائٹ پر اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ بہت جلد وہ ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین بیک وقت دو اکاؤنٹس چلا سکیں گے۔

صارفین اس فیچر کے بعد دو اکاؤنٹس چلانے کے لیے واٹس ایپ کے ایک اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہونے کی دشواری کا سامنا نہیں کریں گے بلکہ وہ اپنے دواکاؤنٹس میں باآسانی ’سوئچ‘ کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:

اِن فونز پر واٹس ایپ بند ہونے والا ہے

واٹس ایپ پر انتہائی نجی چیٹ لاک کرنے کا نیا فیچرمتعارف

واٹس ایپ نے انٹرنیٹ سنسر شپ سے نمٹنے کیلئے اہم فیچر متعارف کرا دیا

دوسرے واٹس ایپ اکاؤنٹ ایڈ کرنے کیلئے صارفین کو پہلے سیٹنگز پرجاکر ’ایڈ اکاؤنٹ‘ میں جاکر اپنا دوسرا واٹس ایپ اکاؤنٹ ایڈ کرنا ہوگا۔

صارفین دوسرے اکاؤنٹ پر بھی اپنی مرضی کے مطابق نوٹیفیکیشنز اور پرائیویسی کی سیٹنگز کرسکتے ہیں۔

تاہم واٹس ایپ نے ایک انتباہ بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے واٹس ایپ کی آفیشل ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہے اور ایک فون پر ایک سے زائد اکاؤنٹ کو چلانے کے لیے تھرڈ پارٹی یا فیک ایپس کو ڈاؤن لوڈ نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ ’واٹس ایپ بزنس‘ اس کا ایک اور آفیشل ورژن ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے کاروباری ضروریات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

TECHNOLOGY

WhatsApp

social media

New Features

WhatsApp feature

whatsap users

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div