Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نواز شریف کی آج وطن واپسی، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا فلائٹ شیڈول سامنے آگیا

نواز شریف کا خصوصی چارٹرڈ طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا، سی اے اے
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2023 12:33am
تصویر/ مریم نواز ایکس اکاؤنٹ
تصویر/ مریم نواز ایکس اکاؤنٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی چارسال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد آج وطن واپسی ہورہی ہے، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا فلائٹ شیڈول سامنے آگیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے لیے ٹکٹس کی کاپی آج نیوز کو موصول ہوگئی۔

نوازشریف فلائی دبئی کے ذریعے دبئی ایئرپورٹ سے صبح 9 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوں گے۔

نوازشریف فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 4525 سے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فلائٹ شیڈول سامنے آگیا

سول ایوی ایشن کے مطابق نواز شریف کا خصوصی چارٹرڈ طیارہ دوپہر 12:30 پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔

نواز شریف طیارہ سے واپس اسلام آباد سے لاہور کے لیے 2:30 پر روانہ ہوں گے، پرواز 3:20 پر علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پر لینڈ کرے گی۔

یاد رہے کہ لندن سے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرنے مسلم لیگ ن کے قائد دبئی سے خصوصی پرواز میں آئیں گے جو 152 مسافروں کو لے کرپاکستان پہنچے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فلائٹ شیڈول سامنے آنے سے پہلے اسحاق ڈار نے سکیورٹی وجوہات کی بناء طیارے کے اترنے کی جگہ بتانے سے انکار کیا تھا۔

صحافی نے سوال کیا کہ نوازشریف اسلام آباد ائرپورٹ اتریں گے یا نورخان ائربیس پر، جس کے جواب میں سحاق ڈار نے جواب دیا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتا، نواز شریف اسلام آباد ائرپورٹ سے لاہور جائیں گے۔

عدالتی فیصلوں سے متعلق سوال پراسحاق ڈار نے کہا کہ عدالتیں توآئین اورقانون کےمطابق فیصلےدےرہی ہیں،اس میں کوئی عجوبہ نہیں ہے۔

نواز شریف کے ہمراہ آنے والےافراد کی تفصیلات سامنے آگئیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی طیارے میں نوازشریف کے ہمراہ سینیٹرعرفان صدیقی کےعلاوہ ان کا ذاتی اسٹاف ہوگا۔

ڈاکٹرعدنان اور قریبی ساتھی ناصرجنجوعہ کے علاوہ طیارے میں 24 صحافیوں، اینکرزکےعلاوہ لیگی کارکنان بھی سوارہوں گے۔

نوازشریف فلائی دبئی کی خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی سے روانہ ہوں گے، خصوصی طیارے کو این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان واپسی سے قبل اہم شخصیت سے ملاقات

دوسری جانب پاکستان روانگی سے قبل نوازشریف دُبئی میں مصروف دن گزار رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نے آج صاحبزادی اسماء نواز کے گھر پر دبئی حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت سے ملاقات کی جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔ اس اہم ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کے خطاب کے لئے 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ بلند اسٹیج تیار

’کس کس کو میاں صاحب کی تصویر والی شرٹ اور کیپ چاہئیے؟‘

نوازشریف کا استقبال، لیگی قیادت نے ’خصوصی ملبوسات‘ تیار کروالیے

اس کے علاوہ نوازشریف آج مختلف وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تقریبا چار سال کی جلاوطنی کے بعد پاکستان واپس آ نے والے نواز شریف کو 2019 میں لاہور ہائیکورٹ نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

پاکستان آمد سے قبل نوازشریف پہلے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر چکے ہیں تاکہ انہیں گرفتار نہ کیا جانا یقینی بنایا جاسکے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Ishaq Dar

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div