Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

سری لنکا نے 263 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر بنالیا
شائع 21 اکتوبر 2023 06:48pm

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں مسلسل 3 شکستوں کے بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کا 263 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔

ورلڈ کپ کا یہ میچ لکھنؤ کے اکانا اسپورٹس سٹی میں کھیلا گیا جہاں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیدرلینڈز کی بیٹنگ

نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکی اور 49.4 اوورز میں 262 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

ہالینڈ کے اوپنرز اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر وکرم جیت سنگھ 7 اور میکس او ڈاؤڈ 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کولن ایکرمین نے کچھ مزاحمت کرنے کی کوشش کی تاہم 26 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں باس ڈی لیڈز 6، تیجا ندامانورو 9، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 16، روئیلوف وین ڈیر مروے 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے سائبرینڈ اینجلبرچٹ اور لوگن وین بیک کے درمیان 130 رنز کی پارنٹرشپ قائم کی تاہم سائبرینڈ 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ وین بیک 59 رنز بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے کسن راجیتھا اور دلشان مدوشنکا نے 4، 4 جبکہ مہیش تھیکشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی بیٹنگ

نیدرلینڈز کے 263 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہ ہوسکا۔ 18 رنز کے مجموعی اسکور پر کوشل پریرا محض 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا کی دوسری وکٹ 52 رنز پر گری جب کوشل مینڈس 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

تیسری وکٹ پر پاتھم نسانکا اور سدیرا سمروکرما کے مابین 52 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تاہم 17 ویں اوور میں پاتھم نسانکا 104 کے مجموعی اسکور پر 54 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

چوتھی وکٹ پر سدیرا سمر وکراما اور چارتھ اسالنکا کے درمیان 77 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تاہم 181 کے مجموعی اسکور پر چارتھ اسالنکا 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ 47 ویں اوور میں دھننجایا ڈی سلوا 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی اننگز کی خاص بات سدیرا سمارا وکرما کی 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز رہی جبکہ دوشا ہیمانتھا 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں سری لنکا نے نیدرلینڈز کا 263 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

شاندار اننگز کھیلنے پر سری لنکن وکٹ کیپر بیٹر سدیرا سمر وکراما کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

نیدرلینڈز کی طرف سے آریان دت نے 3، پاؤل وین میکرین اور کولن ایکرمین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی میگا ایونٹ میں یہ پہلی کامیابی ہے، اسے جنوبی افریقا، پاکستان اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نیدرلینڈز کی یہ تیسری شکست ہے، اسے پاکستان اور نیوزی لینڈ نے بھی شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ اس نے جنوبی افریقا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست سے دے رکھی ہے۔

میچ کا ٹاس

قبل ازیں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیدرلینڈز کے کپتان نے کہا کہ کوشش ہوگی آئی لینڈرز کو شکست دیکر ایک اور اَپ سیٹ کریں۔

اس موقع پر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت کے متلاشی ہیں کوشش ہوگی نیدرلینڈز کو بڑے مارجن سے شکست دیں۔

دونوں ٹیموں نے کتنے میچز کھیلے؟

اس سے پہلے دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں 3، 3 میچز کھیلے ہیں، سری لنکا کو تینوں میچز میں شکست ہوئی جبکہ نیدر لینڈز نے ایک میچ جیتا ہے۔

ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا واحد ٹیم ہے جو اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی جبکہ نیدرلینڈز نے اپنے آخری میچ میں جنوبی افریقا کو ہرا کر جیت اپنے نام کی تھی۔

india

cricket

Sri Lanka

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

Netherland

sri lanka vs netherlands

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div