Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عمران خان کی بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو، بچے جذباتی ہوگئے

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی ہدایات پر بات کروائی گئی
شائع 21 اکتوبر 2023 07:14pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فیس بک عمران خان
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فیس بک عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرادی گئی، جس پر بیٹے دوران گفتگو جذباتی ہوگئے۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا تھا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے فون پر بات کی اجازت دیں، جس کے بعد عمران خان کی اڈیالہ جیل سے برطانیہ میں موجود ان کے بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کروادی گئی،

ذرائع کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی ہدایات پر بات کروائی گئی، عمران خان اور ان کے بیٹوں کے درمیان وٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ جاری رہی، ٹیلی فون کال ساڑھے 4 بجے سے 5 بجے تک کی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق سلیمان اور قاسم جیل میں قید اپنے والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیٹوں کو تسلی دی۔

یاد رہے کہ چئیر مین پی ٹی آئی نے بیٹوں سے بات کرونے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا کے ذریعے درخواست دائر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کی اجازت مل گئی

چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل کیا موٹر سائیکل بھی دے دیں گے، جج ابوالحسنات

جیل حکام نے عمران خان کا بیٹوں سے رابطہ کروانے سے انکار کردیا

سپریڈنٹ اڈیالہ نے جیل ایس او پیز کے مطابق بات کروانے سے انکار کیا تھا تاہم عدالتی حکم پر عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے بات کروائی گئی۔

اسلام آباد

imran khan

pti chairman

SULEMAN

Official Secrets Act Court

qasim

imran khan sons

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div