Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

غیر شرعی نکاح کیس، وکیل شیر افضل اور نیب پراسیکیوٹر عدالت نہ پہنچ سکے

عدالت نے کیس کی سماعت میں 1 بجے تک وقفہ کر دیا
شائع 23 اکتوبر 2023 11:45am

بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں وکیل شیرافضل مروت اور نیب پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت نہ پہنچ سکے، جس پر کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سول جج قدرت اللہ نے سماعت کی۔

چئیرمن پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے معاون وکیل اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے بھی معاون عدالت پیش ہوئے۔

نیب پراسکیوٹر کے جونئیر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی ہائی کورٹ میں مصروف ہیں وہاں سے فری کو کر عدالت آئیں گے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل کے معاون نے عدالت سے استدعا کی کہ شیر افضل مروت ساڑھے 11 بجے آ جائیں گے اس کے بعد سماعت رکھ لیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دونوں کو بتا دیں ایک بجے کا ٹائم رکھ لیتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت میں 1 بجے تک وقفہ کر دیا۔

pti

imran khan

bushra bibi

pti chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div