Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ججز کیخلاف شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری

اجلاس ججز کے خلاف زیر التواء شکایات پر غور کے لیے طلب کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2023 02:24pm
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ۔ فوٹو — فائل
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ۔ فوٹو — فائل

عدالت عظمیٰ کے ججز کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جستس قاضی فائز عیسیٰ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ بھی جوڈیشل کونسل اجلاس میں شریک ہیں۔

جوڈیشل کونسل کے جاری اجلاس میں ججز کے خلاف زیر التوا شکایات اور سابق چیئرمین نیب کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ جسٹس مظاہرنقوی سمیت دیگر ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کرائی گئی تھیں۔ جوڈیشل کونسل کا اجلاس ججز کے خلاف زیر التواء شکایات پر غور کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس (ر) عمر عطاء بندیال نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت اسکروٹنی کے لئے سینئر جج جسٹس سردار طارق کو بھجوائی تھی اور جسٹس سردار طارق نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت پر قانونی رائے 25 ستمبرکو دی تھی۔

واضح رہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف رواں سال 10 شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

supreme judicial council

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div