Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کموڈ میں بِن بُلائے مہمان کو براجمان دیکھ کر امریکی شہری پر کیا گزری

شہری نے ہمت سے کام لیتے ہوئے واقعے کی ویڈیو بنا ڈالی
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2023 06:03pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

انسان کی زندگی میں بعض دفعہ ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں جن کے بارے میں اس نے کبھی نہیں سوچا ہوتا۔

حال ہی میں ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص صبح اپنے گھرکے باتھ روم میں داخل ہوتا ہے تو کموڈ میں بن بلائے مہمان کو براجمان پاتا ہے۔

یہ واقعہ ہالی ووڈ میں فلوریڈا کے رہائشی گیری گرین سپین کے ساتھ پیش آیا۔

گیری نے بتایا کہ ’یہ بہت ہی عجیب سی بات ہے کہ آپ صبح اٹھ کر باتھ روم جائیں اور کموڈ میں آپ کوایک ’اگوانا‘ (بڑا گرگٹ ) تیرتا نظر آئے ۔

گرین اسپین جس نے کچھ فاصلے سے یہ ساری فلم بندی کی نے بتایا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ یہ وہاں کیسے پہنچا‘

ویڈیومیں انہوں نے بتایا کہ ’صبح اٹھنے اور ٹوائلٹ میں اگوانا ڈھونڈنے جیسا کچھ نہیں ہے‘۔

لمبی پتلی دم کے ساتھ گہرا سبز ایگوانا کموڈ کے نچلے حصے میں دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ ڈھکن پورے وقت کھلا رہتا ہے اس لئے وہ کب وہاں آگیا کچھ پتہ نہیں۔

گرین نے بتایا کہ ’وہ بڑی مشکل سے حرکت کر رہا تھا۔ لیکن اس نے ٹوائلٹ کے پیالے سے چھلانگ لگانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی ایسی کوشش کہ جہاں سے آیا ہے وہاں واپس چلا جائے۔‘

اس نے کہا کہ اسے پہلی بار وہاں دیکھ کرایسا لگا کہ’ آیا یہ ’اگوانا‘ یہاں گھومنے آیا ہے یا غسل لینے کی خاطر۔’

مزید پڑھیں

سات مشہور مفروضے جنہیں سائنس نے غلط ثابت کر دیا

سال 2016 کی تصویروں میں جانوروں کی یہ تصاویر بازی لے گئیں

جاپان بنائے گا گرگٹ نما ٹرین گرین نے وضاحت کی کہ انھوں نےفوراًجانوروں کے کنٹرول کرنے والے ادارے کو کال کی ہے اور وہ اب ادارے کے لوگوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

انکے مطابق ’یہ بہت بڑا ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ یہ وہاں کیسے پہنچا۔ایک بار جب وہ اسے ہٹا دیں گے تو ’میں پرسکون ہو جاؤنگا اور امید ہے کہ اگوانا بھی ایسا ہی کرے گا۔‘

اس سے پہلے بھی فلوریڈا میں اگوانا سخت سردیوں میں درختوں سے گرنے لگے تھے جس کی وجہ سے نیشنل ویدر سروس نے بھی موسم کی پیشگوئیوں میں منجمد اگوانا کا ذکر کیا تھا۔

Florida

lifestyle

Animal Protection

bathroom

Iguana

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div