Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا سے شکست کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم پر جرمانہ

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا
شائع 28 اکتوبر 2023 11:45pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا سے شکست کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم کو سلو اوور پر جرمانہ کردیا گیا۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقا سے شکست کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم پر جرمانہ بھی لگ گیا، آئی سی سی کی جانب سے پاکستان ٹیم پر جنوبی افریقا کے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی سی سی نے قومی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا تاہم پاکستانی کپتان بابراعظم نے جرمانہ قبول کرلیا۔

پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں 4 اوورز پیچھے تھی اور آئی سی سی رولز کے مطابق ہر اوور پر 5 فیصد میچ فیس کی کٹوتی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی تھی، اس میچ میں پاکستان کو چوتھی شکست کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقہ نے47.2 اوورزمیں ہدف حاصل کرکے پانچویں کامیابی اپنے نام کی تھی۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ: پاکستان کو جنوبی افریقا سے بھی شکست، سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل

ورلڈکپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ: افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو عبرتناک شکست

cricket

Pakistan Cricket Team

South Africa

Chennai

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

pakistan vs south africa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div