Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

سوئی سے اغوا ہونیوالے 2 فٹ بالر بازیاب

فٹ بالرز کو گزشتہ ماہ اغوا کیا گیا تھا
شائع 29 اکتوبر 2023 10:01am
تصویر/آج نیوز
تصویر/آج نیوز

بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کےعلاقے سوئی سے اغوا ہونے والے دو فٹ بالرز کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

لیویزذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مغوی فٹبالر بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

بازیاب ہونے والوں میں بابر علی ولد محمد دین عرف ڈوتا اور شیراز ولد داد محمد اقوام بگٹی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ستمبر میں ڈیرہ بگٹی میں سوئی سے سبی جانے والے فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو اغواء کرلیا گیا تھا۔

لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے کچی کینال کے مقام پر کھلاڑیوں اغواء کیا ہے۔

پاکستان

بلوچستان

kidnapped

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div