Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے کی صورت میں پاکستان کو71 کروڑ ڈالرکی قسط ملے گی
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2023 12:16pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد رات گئے پاکستان پہنچ گیا ہے جس کے وفاقی حکومت سے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم 8 افراد پر مشتمل ہے جو 15 دن تک پاکستان میں قیام کرے گی، عالمی ادارے کا وفد وفاقی حکومت سے اقتصادی جائزے کے لئے 10 روزہ مذاکرات کرے گا۔

گزشتہ روز پاکستان پہنچنے والے آئی ایم ایف کی آٹھ رکنی ٹیم نے جائزہ مشن شروع کردیا، عالمی ادارے کے وفد نے وزارت خزانہ میں پاکستانی معاشی ٹیم کے ساتھ پہلی تعارفی ملاقات کی ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزے پر تکنیکی سطح کےمذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ 5 دنوں میں حکومت اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کرلی۔

ذرائع کے مطابق 11 وزارتوں، اتھارٹیز کی طے شدہ اہداف پر عملدرآمد رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے، وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت توانائی اور وزارت پیٹرولیم نے اہداف پر عملدرآمد کرلیا۔

اس کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزارت منصوبہ بندی اور پیپرا نے بھی طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کرلیا ہے۔

پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے کی صورت میں 71 کروڑ ڈالرکی قسط ملے گی۔

IMF

IMF programme

IMF PAKISTAN

PAKISTAN IMF AGREEMENT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div