Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری سمیت 19 ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری

کیس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
شائع 02 نومبر 2023 10:48am
تصویر: آن لائن
تصویر: آن لائن

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ جب معاہدہ ہوا تو آصف علی زرداری پارک لین کے ڈائریکٹرنہیں رہے تھے۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی نوٹس جاری کرتے ہیں، باقی بعد میں بتادیں۔

احتساب عدا؛ت نے آصف زرداری سمیت جن 19 ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے ان میں محمد اقبال،یونس قدوائی، اقبال خان نوری ، حسین لوائی ،عبدالغنی مجید، انورمجید، ایم فاروق عبداللہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں

عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ سندھ سے الیکشن لڑ کر دکھائیں: آصف زرداری

جن گھروں میں مائیں، بہنیں ہوں وہ ایسی زبان استعمال نہیں کرتے: آصف زرداری

کوئی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا: آصف زرداری

Asif Zardari

NAB Court

park lane reference

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div