Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: فواد چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت طلب
شائع 03 نومبر 2023 04:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔ بی بی سی
فوٹو۔۔۔۔۔ بی بی سی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں فواد چوہدری اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔

وکیل صفائی قمر عنایت نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے 13 نومبر تک فواد چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔

مزید پڑھیں

سرکاری افسران کو اکسانے کا کیس: فواد چوہدری کو دستاویزات مہیا کرنے کی ہدایت

فواد چوہدری نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی

الیکشن کمیشن کو فواد چوہدری کے خلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد کی عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے پراسیکیوٹراور تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ فوادچوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

district and session court

judge tahir abbas sipra

District and Sessions Courts Islamabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div