Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

سلمان خان اور عمران ہاشمی آمنے سامنے آگئے

فلم ٹائیگر 3 کا نیا پرومو جاری
شائع 03 نومبر 2023 11:16pm

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر 3 کا نیا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

فلم ٹائیگر 3 کی ریلیز سے صرف 10 دن قبل نیا پرومو جاری کیا گیا ہے اس فلم میں سلمان خان ایک جاسوس ایجنٹ کے طور پر نظر آئیں گے، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض منیش شرما نے ادا کئے ہیں۔

سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3کا نیا پرومو سامنے آتے ہی ان کے چاہنے والوں کا انتظار بھی ختم ہوا کیونکہ فلم کے ٹریلر کے بعد اب پرومو کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

پرومو میں سلمان اور عمران کی لڑائی کے مناظر دکھائے گئے ہیں ساتھ ہی کترینہ کیف بھی بھر پور ایکشن میں نظر آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور اسے دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کا بیتابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے فلم کو 12نومبر دیوالی کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

Salman Khan

tiger 3

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div