Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

انتخابات کے حوالے سے ملکی تاریخ اچھی نہیں رہی، نہ کبھی شفاف الیکشن ہوئے، نوید قمر

اب انتخابات سے کوئی بہانہ بنا کر بھاگنا مشکل ہوگا، رہنما پیپلز پارٹی
شائع 05 نومبر 2023 05:30pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات جوڈیشری کے ذریعے کروائے جائیں یا ایگزیکٹو کے ذریعے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا بس انتخابات شفاف ہونے چاہئیں۔

ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے ملکی تاریخ اچھی نہیں رہی اور نہ ہی کبھی صاف شفاف الیکشن ہوئے ہیں۔

نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں اب انتخابات سے کوئی بہانہ بنا کر بھاگنا مشکل ہوگا اور الیکشن میں جس پارٹی کو عوام جتنا حصہ دیتی ہے اس کو ملنا چاہیئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب نواز شریف کو سزا دی گئی تو وہ بھی زیادتی کے زمرے میں آتا ہے وہ بھی لگتا تھا کہ ایک پلان کے تحت کیا گیا لیکن اس کو ریورس کرنے کے لیے ایک سلسلہ چل رہا ہے جس کے تحت نواز شریف کی سزا حکومت نے معطل کردی مجھے تو نہیں معلوم وہ کون سا قانون ہے جس کے تحت ان کی سزا معاف کی گئی یا کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ ایئرپورٹ پر جا کر حاضری لگوائی جائے اس سے یہ تاثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ ہمارے فیورٹ ہیں۔

مزید پڑھیں

صدر اور الیکشن کمیشن کے درمیان عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کروانے پر اتفاق

الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 میں عام انتخابات کرانے کا اعلان، صوبوں کو تیاری کی ہدایت

انتخابات کی مجوزہ حتمی تاریخ سامنے آگئی، نگراں حکومت بھی راضی

PPP

Pakistan People's Party (PPP)

Tando Mohammad Khan

general elections 2023

General Election

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div