Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیوب ویلز پر سبسڈی واپس لینے کا مطالبہ

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو سبسڈی نہیں ملے گی، ذرائع
شائع 07 نومبر 2023 11:56am
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیوب ویلز پر سبسڈی واپس لے کر سولرائزیشن اسکیم کی تجویز دی ہے، جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیوب ویلزصارفین کوسبسڈی نہیں ملے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، مذاکرات میں وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کے حکام شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیوب ویلز پر سبسڈی واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے، اور کسانوں کیلئے سبسڈی کے بجائے سولرائزیشن اسکیم کی تجویز دی ہے۔ تجاویز آئندہ ماہ وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ جائزہ مشن اور پاکستانی حکام کے مابین ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت ہوئی، اس اسکیم پر 90 ارب روپے لاگت آئے گی، جس میں سے 30 ارب وفاق، 30 ارب صوبے اور 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے، جب کہ پاکستان آئی ایم ایف، عالمی بینک سے ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر مشاورت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو سبسڈی نہیں ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ کاسٹ ریکورننگ ٹیرف بہتری کیلئے نیپرا بروقت اقدامات کر رہا ہے، جس پر آئی ایم ایف نے ڈسکوز، وزارت توانائی اور نیپرا کے درمیان تعاون اور فیصلوں پرجلد عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

IMF

IMF programme

IMF PAKISTAN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div