Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا 60 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ

بروقت خریداری نہ کرنے کے باعث دو مرتبہ چینی کا بحران پیدا ہوا تھا
شائع 08 نومبر 2023 03:54pm
تصویر —  فائل
تصویر — فائل

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 60 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کارپوریشن نے چینی کی خریداری کیلئے ٹینڈرجاری کردیا ہے، لفافہ بند بولیاں 20 نومبرکوطلب کرلی ہیں اور اسی روزہی کھولی جائیں گی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورزکے مطابق دستیابی یقینی بنانے کیلئے چینی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسٹاک ختم ہونے سے پہلے چینی خریدنے کا پلان ہے،گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزنے 20 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدی تھی۔

اخراجات ملاکر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریبا150 روپے میں پڑی تھی، یوٹیلیٹی اسٹورزکو 135روپے 27 پیسے فی کلو کے حساب سے کم سےکم بولی ملی تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بروقت خریداری نہ کرنے کے باعث دو مرتبہ چینی کا بحران پیدا ہوا تھا۔

پاکستان

sugar

sugar price