Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

نہ شاہ رخ خان، نہ الو ارجن نہ امیتابھ، بھارت کا سب سے مہنگا اداکار کون؟

ایک فلم کے تقریباً 300 کروڑ روپے کس کو دیے گئے؟
شائع 08 نومبر 2023 10:25pm

شاہ رخ خان مسلسل دوسری بار بلاک بسٹر ”ڈنکی“ کے لیے تیار ہیں، ساؤتھ انڈسٹری کے الو ارجن بھی ”پشپا 2“ سے ایک بار پھر دھوم مچانے جا رہے ہیں۔ ”لیو“ کے تھلاپتی وجے لگاتار سات ہٹ فلموں کے بعد اسٹارڈم کی کشتی پر سوار ہیں۔

یہ تمام سپر اسٹارز ایک ایک فلم کے لیے بھاری فیس وصول کرتے ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی بھارت کا سب سے مہنگا اداکار نہیں ہے، بھارت کے سب سے مہنگے جو اداکار ہیں وہ ایک فلم کے لیے 250 کروڑ سے زیادہ فیس لیتے ہیں۔

22 دسمبر کو فلم ”ڈنکی“، 12 نومبر کو سلمان خان کی ”ٹائیگر 3“ اور الو ارجن کی ”پشپا 2“ اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

لیکن ان تینوں فلموں کے بیچ ناظرین کو لوکیش کنگ راج کی اگلی فلم ”تھلائوار 171“ (Thalaivar 171) کا بے صبری سے انتظار ہے، کیونکہ اس میں بھارتکے سب سے بڑے اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

ساؤتھ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت اور بالی ووڈ کے امیتابھ بچن ”تھلائور 171“ کا حصہ ہیں۔

فلم کو لے کر لوگ کافی پرجوش ہیں اور خبروں میں اس کے کافی چرچے بھی ہیں، خاص کر فلم کے لیے رجنی کانت کی فیس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

کی رپورٹ کے مطابق، رجنی کانت ”تھلائور 171“ کے لیے 260 سے 280 کروڑ روپے وصول کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: رشمیکا مندانا کے بعد کترینہ کیف کی نامناسب جعلی تصاویر وائرل

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میکرز نے رجنی کانت کو ایک مخصوص جگہ پر فلم ڈسٹریبیوشنرائٹس کی پیشکش بھی کی تھی، لیکن سپر اسٹار نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔

اگر یہ بات درست ہے تو رجنی کانت نہ صرف بھارت بلکہ ایشیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔

رجنی کانت کی ”تھلائور 171“ سن پکچرز کی طرف سے تیار کی جا رہی ہے، جس کے پروڈیوسر کلانیتی مارن ہیں، جو پیشے سے ایک کاروباری ہیں۔

رجنی کانت کی پچھلی فلم ”جیلر“ سال 2023 کی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک ہے، جو سال 2018 کے بعد ان کی پہلی کامیاب فلم ہے۔

Amitabh Bachan

Shahrukh Khan

Allu Arjun

Pushpa 2

Dunki

Thalaivar 171

Thalapathy Vijay

Leo

Highest paid actor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div