Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عمران خان نے ایرانی جنرل کی موت پر خوشی نہیں منائی، امریکی ماہر

عمران خان سے متعلق ٹرمپ کے دعوے پر سوشل میڈیا پر جنگ چھڑ گئی تھی
شائع 08 نومبر 2023 10:57pm

عالمی معاملات اور سیاست پر نظر رکھنے والے امریکی ماہر مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایران کی عسکری تنظیم پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا جشن منایا ہو۔

مائیکل کوگل مین واشنگٹن ڈی سی میں ووڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار اسکالرز میں ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور جنوبی ایشیا کے لیے سینئر ایسوسی ایٹ ہیں اور کئی خبر رساں اداروں کیلئے مضامین بھی لکھتے ہیں۔

جس پر ردعمل دیتے ہوئے مائیکل کوگلمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک ٹوئٹ کیا، اس ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’مجھے (ردعمل دینے میں) دیر ہوگئی ، لیکن واضح رہے کہ ایسا کوئی جواز نہیں ہے کہ عمران خان نے قاسم سلیمانی کے قتل پر جشن منایا اور اسے اپنی زندگی کا بہترین واقعہ قرار دیا ہو، ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا ہے کہ انہوں (عمران خان) نے ایسا کیا تھا۔ ہرگز نہیں، بالکل بھی نہیں‘۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق عمران خان نے کہا تھا کہ ’میری زندگی کا سب سے بڑا واقعہ وہ تھا، جب میں نے سنا کہ سلیمانی کو قتل کردیا گیا ہے، میں نے اپنا آفس چھوڑا اور چل کر اپنے گھر گیا، میں اپنے گھر میں ایک ہفتے تک تنہائی میں رہا، میں نے ایک ہفتے تک اس پر غور کیا‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان میں خوشی منانے یا افسوس کرنے کا کوئی ذکر نہیں تھا، لیکن لوگوں نے اپنے نظریے کے مطابق اس بیان کا استعمال کیا۔ کچھ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کو قاسم سلیمانی کی موت پر خوشی کی بات کی تو کچھ نے کہا کہ ان کے بیان کا مطلب افسوس سے تھا۔

Donald Trump

imran khan

Michael Kugelman

Qasim Soleimani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div