Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

میاں اسلم اقبال کے بھائی نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا، امجد اقبال
شائع 10 نومبر 2023 11:16pm

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں امجد اقبال کا کہنا تھا کہ وہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پی ٹی آئی نے اب تک جو راستہ اختیار کر رکھا ہے وہ ملک کی ترقی و تعمیر کے مخالف ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہمارا مقصد عوام کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہے، پی ٹی آئی کے کردار کی وجہ سے تحریک انصاف کو خیرباد کہتا ہوں۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان

علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سلیم گل 5 ماہ بعد منظرعام پر، پارٹی چھوڑنے کااعلان

میاں امجد اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

بھائی امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، میاں اسلم اقبال

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھائی امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، جہاں تک میرے بھائی میاں امجد اقبال کا تعلق ہے، 3 ہفتے پہلے انہیں اغواء کیا گیا اور ان کا ویڈیو بیان اور تحریری بیان لیا گیا چلے جیسے آپ کی مرضی، مجھے کوئی اعتراض نہیں البتہ ہر کسی کو اپنی رائے اور سیاست کا حق حاصل ہے میں ان کو نئے انداز میں سیاست پر گڈ لک کہتا ہوں۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ میں اپنے حلقے کے عوام کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہوں اور رہوں گا انشااللہ، زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف بے بنیاد الزامات اور 22 جھوٹے مقدمات کیے گئے جبکہ میں 7 مئی سے اپنے نجی کام کے سلسلے میں لاہور سے باہر تھا جس کی تفصیلات پہلے بتا چکا ہوں۔

pti

lahore

Mian Aslam Iqbal

PTI Leaders Left Party

mian amjad iqbal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div