Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

فلم ٹائیگر 3 کا سب سے مشکل سین کونسا تھا؟ سلمان نے خود بتادیا

فلم دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو انڈیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی
شائع 11 نومبر 2023 12:11am

سلمان خان کی ٹائیگر 3 دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے جارہی ہے تاہم فلم نے ایڈوانس بکنگ کے ذریعے ہی کروڑوں روپے کمالئے ہیں۔

ورائٹی کو انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کے دبنگ خان نے بتایا کہ میرے خیال سے شوٹنگ کے دوران سب سے زیادہ مشکل سین بائیک کا پیچھا کرنا تھا۔

انہوں نے مذکورہ سین کی عکس بندی کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کیلیے ہمیں منصوبہ بندی کی ضرورت پڑی۔

سُپر اسٹار نے یہ بھی بتایا کہ ترکیہ میں شوٹ کیے گئے فلم کے گانے ’لے کے پرابھو کا نام‘ کی عکس بندی کے دوران بہت مزا آیا۔

انٹرویو میں سلمان خان سے پوچھا گیا کہ ’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان‘ فلم کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے تو انہوں نے کہا کہ ٹائیگر ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ جب بھی طے ہوا میں حاضر ہوں۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق عمان اور قطر کے حکام نے فلم کے مواد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ابھی تک فلم کو اجازت دینے پر ان کا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ’ٹائیگر3‘ میں پاکستان اور انڈیا کے پہلو سے مناظر پر دونوں ممالک کو فلم پر تحفظات ہیں اور اگر وہ مطمئن ہوگئے تو پھر فلم کو ریلیز کی اجازت مل سکے گی۔

فلم کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کلین چٹ مل چکی ہے اور وہاں یہ معمول کے مطابق ریلیز ہوگی۔

ایکشن اور جاسوسی فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ایک تھا ٹائیگر اور 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز کی جاچکی ہے۔

منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

فلم دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو انڈیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور بیرون ممالک اسے ایک دن قبل ہفتے کے روز پیش کیا جائے گا۔

Salman Khan

Katrina Kaif

tiger 3

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div