Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

حماس نے کہا دنیا میں ہماری امید پاکستان ہے، مولانا فضل الرحمان

اگر ہم بھی امریکا کو سپرپاور سمجھتے ہیں تو احمق ہیں، سربراہ جے یو آئی
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2023 08:20pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں مظالم رکوانے میں کردار ادا کرے، حماس قیادت کو بتایا کہ پاکستان کا بچہ بچہ آپ کے ساتھ ہے، حماس نے بھی وضاحت سے کہا کہ دنیا میں ہماری امید پاکستان ہے۔

مری میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج فلسطین پرصیہونی قوتیں حملے کررہی ہیں، بچوں اورخواتین پر بمباری کی جاری ہے، فلسطینی مسلمان بھائی ہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، امت مسلمہ کا فرض ہے کہ فلسطین کی مدد کرے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے، ہم اپنی قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے حماس قیادت سے ملے، حماس قیادت کو بتایا کہ پاکستان کا بچہ بچہ آپ کے ساتھ ہے، فسلطینیوں کی ہرفورم پر حمایت جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کو فلسطینی بچے اور خواتین نظر نہیں آرہے، امریکا کو فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی نظر نہیں آرہی، عالمی برادری فلسطین میں مظالم رکوانے میں کردار ادا کرے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ روس افغانستان آیا تو وہاں کے لوگوں نے ہتھیاراٹھائے، امریکا کے آنے پر بھی افغان عوام نے ہتھیار اٹھائے۔ اگر ہم بھی امریکا کو سپرپاور سمجھتے ہیں تو احمق ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ماضی میں ہم نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، ملک سے نظریاتی سیاست ختم ہوچکی ہے، ہم نےچیلنج کو قبول کیا اور میدان میں رہے۔

انھوں نے کہا کہ جے یو آئی نظریاتی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ملک کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی، امن وامان و مستحکم معیشت ریاست کیلئے ضروری ہے۔

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Pakistan Politics

Palestinian Israeli Conflict

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div