Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

’آپ اسرائیل کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کر رہیں‘، رابی پیرزادہ ملالہ پر برہم

رابی پیرزادہ نے پوسٹ میں دل دہلادینے والی ایک ویڈیو بھی شئیر کی
شائع 13 نومبر 2023 04:41pm

گلوکاری کی دنیا کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی نامور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر رابی پیرزادہ نے غزہ میں اسرائیل کی بربریت پر ملالہ یوسفزئی کے سامنے سوال اٹھا دیا۔

رابی پیرزادہ نے دل دہلا دینے والی ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے، جس میں اسرائیلی فوج کے بلڈوزر کو ایک معصوم فلسطینی شہری پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رابی پیرزادہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا دنیا میں کوئی انسان ہے جو ان اسرائیلی درندوں کو روکے؟‘

پوسٹ میں رابی پیرزادہ نے اقوام متحدہ سے مخاطب ہوکر پوچھا کہ ’یہ سب کیا ہے؟ آخرہم یہ انتہا کا ظلم اور سفاکیت کیسے ہونے دے رہے ہیں؟‘

اُنہوں نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ اسرائیل کے خلاف سنجیدہ احتجاج کیوں نہیں کر رہیں؟ کیوں خاموش ہیں؟ آخر اس بےحس دنیا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟‘

Malala Yousafzai

lifestyle

Palestinian Israeli Conflict

X Twitter

Rabi peerzada

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div