Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

ٹانک: نادرا آفس کے سامنے مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2023 11:53am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نادرا آفس میں تعینات پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، جب کہ ڈومیل چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔

ٹانک میں نادرا آفس کے سامنے مسلح افراد کی فائرنگ میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، اہلکار نادرا آفس کے مین گیٹ پر تعینات تھا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور لاش کو ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں واقع سپینہ تنگی چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے حملہ کردیا، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے جدید اسلحے سے چوکی پر فائرنگ کی اور دستی بم بھی پھینکے، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی نفری بھی پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

kp police

KPK Police