Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

آکٹوپس کی چالاکیاں کیمرے کی آنکھ سے نہ چھپ سکیں

آکٹوپس کی جنگلی علاقوں میں پائی جانے والی قسموں میں ایسا دیکھا گیا ہے
شائع 17 نومبر 2023 04:25pm
تصویر گریب
تصویر گریب

بھوک انسان سے ایسے ایسے کام کروا دیتی ہے جو ناقابل بیان ہوتے ہیں اکثر جانور بھی اس وجہ سے مرنے مارنے پر اتر آتے ہیں ۔

حال ہی میں انسٹا گرام پر وائرل ایک آکٹوپس کی ویڈیو میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک جاندار بھوک کی خاطر چالاکی اور دھوکہ دہی کو استعمال کرتا ہے۔

ویڈیو کی کیپشن پر احمد عبداللہ نے لکھا ہے کہ ’مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ اس نے ایسا کیا۔‘

احمد نے مزید لکھا ہے کہ ’ صرف مٹھی بھر آکٹوپس کی قسموں میں ایسا دیکھا گیا ہے جو کہ جنگلی علاقوں میں پائی جاتی ہیں اور اسے بائی پیڈل حرکت کہا جاتا ہے لیکن اس طرح قید میں دیکھنا نایاب ہے’.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایکوریم میں موجود آکٹوپس اپنا شکار ڈھونڈتے ہوئے پہلے کیکڑے کی طرح رینگتا ہوا دیوار کی جانب جانے کی کوشش کرتا ہے۔

پھر اچانک اپنے سارے بازوؤں کو کھول کر اپنی پرانی چال سے اپنے ہدف پرحملہ کردیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو 41 ہزار سے ذیادہ لوگ اب تک دیکھ چکے ہیں اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کئے ہیں۔

مزید پڑھیں

نایاب ’ڈمبو آکٹوپس‘ کیمرے کی آنکھ میں آگئی

ویڈیو: اپنے دفاع میں ماہر ذہین ترین چھلاوے

آکٹوپس خلائی مخلوق ہے: سائنس دانوں کا دعویٰ ایک صارف نے دلچسپی سے لکھا کہ ’ یہ ٹرانسفوبک ہے- آکٹوپس ایک کیکڑے کے طرح نظر آرہا ہے!’

ایک نے لکھا ہے کہ’شاید میں اس آکٹو پس کو پہچان گیا ہوں۔’

ایک صارف نے ناگواری کا اظہار کیا کہ ’ نیلے رنگ کی دھاری والا آکٹوپس ہےجہنم کی طرح زہریلا. ؟’

احمد عبداللہ کے مطابق ان کے پاس بہت سارے پالتو آکٹوپس موجود ہیں جن کی وہ دیکھ بھال کرتے ہیں۔

Instagram

lifestyle

Octopus

Pet

Crawling Octopus

Octopus species

Forest areas

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div