Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ریاست کے علاوہ کسی بھی گروہ کی مسلح کارروائی ناقابل قبول ہے، آرمی چیف

آرمی چیف سے علمائے کرام کی ملاقات، علماء کے فتویٰ پیغام پاکستان کو سراہا
شائع 17 نومبر 2023 06:28pm

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے علماء و مشائخ سے گمراہ کُن پروپیگنڈے کی تشہیر، اس کے تدارک اور اندرونی اختلافات کو دور کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر کسی مذہبی، صوبائی یا کسی اور امتیاز کے پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے، ریاست کے علاوہ کسی بھی ادارے یا گروہ کی طرف سے طاقت کا استعمال اور مسلح کارروائی ناقابل قبول ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علمائے کرام اور مشائخ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی،اس موقع پر علمائے کرام اور مشائخ نے متفقہ طور پر انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی مذمت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علمائے کرام اور مشائخ نے ملک میں رواداری، امن اور استحکام لانے کے لیے ریاستی اور سیکیورٹی فورسز کی انتھک کوششوں کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے اور بعض عناصر کی طرف سے مذہب کی مسخ شدہ تشریحات صرف ان کے ذاتی مفادات کے لیے ہیں جس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خاتمے کے لیے مذہبی علماء کے فتویٰ ”پیغام پاکستان“ کو سراہتے ہوئے علماء اور مشائخ سے گمراہ کُن پروپیگنڈے کی تشہیر، اس کے تدارک اور اندرونی اختلافات کو دور کرنے پر زور دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے سپہ سالار نے فکری اور تکنیکی علوم کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کی تفہیم اور کردار سازی کے لیے نوجوانوں کو راغب کرنے میں علمائے کرام کے کردار کی نشاندہی بھی کی۔

فورم نے متفقہ طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی، ایک دستاویزی نظام (پاسپورٹ) کے نفاذ، انسداد اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے افغان سرزمین سے پیدا ہونے والی دہشت گردی پر پاکستان کے مؤقف اور تحفظات کی مکمل حمایت کی اور پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے افغانستان پر سنجیدہ اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔

فورم نے غزہ میں جاری جنگ اور غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا اور انہیں انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بغیر کسی مذہبی، صوبائی، قبائلی، لسانی، نسلی، فرقہ وارانہ یا کسی اور امتیاز کے پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے، ریاست کے علاوہ کسی بھی ادارے یا گروہ کی طرف سے طاقت کا استعمال اور مسلح کارروائی ناقابل قبول ہے۔

مزید پڑھیں

نوجوان ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں، آرمی چیف

طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں، آرمی چیف

rawalpindi

ISPR

COAS

GHQ

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

General Syed Asim Munir

army cheif

scholars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div