Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ورلڈکپ فائنل کیلئے تمام جیتنے والے سابق کپتان مدعو، صرف عمران خان ’بوجوہ‘ شریک نہیں ہونگے

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ فائنل سے پہلے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا
شائع 18 نومبر 2023 11:57am
1992 کے ورلڈکپ کے فاتح کپتان عمران خان کی جھلک تصویر — فائل
1992 کے ورلڈکپ کے فاتح کپتان عمران خان کی جھلک تصویر — فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل 2023 کے لیے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کیا ہے، جن میں سابق کپتان عمران خان بھی شامل ہیں۔

ورلڈکپ فائنل سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے درخواست کی ہے کہ وہ 1992 ٹیم کے کپتان عمران خان کا خصوصی تحفہ (بلیز) لیں۔

یاد رہے کہ اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ فائنل سے پہلے ورلڈکپ جیتنے والے تمام کپتانوں کو خصوصی بلیزر دی جائیں گی۔

تقریب میں کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ایلن بارڈر، رانا ٹنگا، اسٹیو وا، رکی پونٹنگ، مہندرا سنگھ دھونی، مائیکل کلارک اور آئن مورگن شرکت کریں گے لیکن 1992 کے ورلڈکپ کے فاتح کپتان عمران خان ذاتی وجوہات کی بنا پر شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

PCB

imran khan

ICC

BCCI

ICC ODI WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div