Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

رس گلوں پر شادی میں لڑائی ہوگئی، 6 افراد زخمی

واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
شائع 21 نومبر 2023 10:06am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے آگرہ میں شادی کی تقریب میں رس گلوں کی کمی پر ہونے والے جھگڑے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی نصف شب کے قریب پیش آیا۔ جھگڑے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

واقعہ میں چھ افراد زخمی ہوئے جس کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔،

شمس آباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انیل شرما کا کہنا ہے کہ جو لوگ اسپتال میں ہیں وہ خطرے سے باہر ہیں۔

لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب برج بھان کشواہا نامی شہری کی رہائش گاہ پر ہونے والی شادی کی تقریب میں موجود ایک شخص نے رس گلوں کی کمی پر تبصرہ کیا۔

ایس ایچ او کے مطابق اس وجہ سے لڑائی ہوئی اور بھگوان دیوی، یوگیش، منوج، کیلاش، دھرمیندر اور پون زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل اکتوبر 2022 میں بھئ اتماد پور میں ایک شادی میں مٹھائی کی کمی کو لے کر ہونے والے طجھگڑے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

india

Wedding

fight on rasgullas

6 injured

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div