Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ریٹیلر کیلئے اسکیم، 10 لاکھ ٹیکس دہندگان- آئی ایم ایف وفد آئندہ ہفتے پہنچے گا

تکنیکی وفد ایف بی آر کے ساتھ محصولات بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کرے گا
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 12:57pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

محصولات اور ٹیکس نیٹ بڑھانے پر ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات کے لئے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ رہا ہے، وفد محصولات، ٹیکس نیٹ بڑھانے پر ایف بی آر سے مذاکرات کرے گا، اور یہ مذاکرت ایک ہفتہ جاری رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور آئی ایم ایف ٹیکس پالیسی میں ترامیم کیلئے اقدامات کریں گے، ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹیلرز کیلئے اسکیم متعارف کرانے کا بنیادی ڈھانچہ بھی تیار کیا جائے گا، اور مزید 10 لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لا کر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی، تکنیکی وفد کیساتھ مل کر ٹیکس پالیسی میں جو ترامیم کی جائیں گی وہ آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی۔

IMF

PAKISTAN IMF AGREEMENT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div