Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بھارتی ہندو رہنما بھی فلسطینیوں کیخلاف مظالم پر بول اٹھے، اسرائیلی سفارتخانے کا احتجاج

اسرائیلی سفارت خانے نے بھارت کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کروایا
شائع 25 نومبر 2023 12:07pm
شیوسینا کے رہنما سنجے راوت —  تصویر/فائل
شیوسینا کے رہنما سنجے راوت — تصویر/فائل

بھارتی ہندو رہنما بھی فلسطینیوں کیخلاف مظالم پر بول پڑے جس پر اسرائیلی سفارتخانے کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو اسرائیلی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سیاسی جماعت شیوسینا کے رہنما سنجے راوت کی پوسٹ پر بھارت کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کروایا۔

بھارتی وزارت خارجہ اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو لکھے جانے والے خط میں اسرائیلی سفارت خانے نے راجیہ سبھا کے رُکن کی جانب سے یہودیوں کے خلاف ’ہولوکاسٹ‘ کو جائز قرار دینے والے تبصروں پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 نومبر کو سنجے راوت نے غزہ کے الشفا اسپتال کی صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ کو دوبارہ شیئر کیا اور ہندی میں اپنے تبصرے شامل کیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ”وہ اب سمجھ گیا ہے کہ ہٹلر یہودیوں سے اتنی نفرت کیوں کرتا تھا“۔ اس بیان پر عوام کی جانب سے شدید رد عمل آنے کے بعد رکن پارلیمنٹ نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 7 ہفتوں کے بعد 4 روزہ جنگ بندی پر پہلی بار عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

جنگ بندی کے دوران معاہدے کے تحت حماس نے 12 تھائی شہریوں سمیت 25 یرغمالی اور اسرائیل نے 39 فلسطین قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

Palestine

Gaza

BJP

Israel Palestine conflict

Palestinian Israeli Conflict

Shiv Sena

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div