Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں ایک دن میں دو ٹرین حادثات، دو افراد جاں بحق

پہلے واقعے میں بچہ اور دوسرے میں خاتون جاں بحق ہوگئی
شائع 26 نومبر 2023 04:03pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی دارالحکومت میں دو ٹرین حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، پہلے واقعے میں بچہ اور دوسرے میں ایک نامعلوم خاتون ٹرین کی زد میں آئی۔

اسلام آباد میں دو مختلف ٹرین حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پہلا واقعہ تھانہ شمس کےعلاقے میں پیش آیا، جہاں 6 سالہ بچہ ٹرین کے ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شمس کالونی کا رہائشی 6 سالہ عثمان پٹری پر کھیل رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا، پولیس نے لاش لواحقین کے حوالے کردی۔

دوسرا واقعہ گولڑہ موڑ کے قریب پیش آیا، جس میں ایک خاتون ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی، پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی لاش پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے، تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ سمبل پولیس کی جانب سے ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Train Accident

islamabad police

Train Accidents

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div