Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

بڑھتی عُمرمیں گردن پر گہری ہوتی لکیروں کو روکیں

سیل فون اور لیپ ٹاپ کا زیادہ استعمال بھی منفی اثرات ڈالتا ہے۔
شائع 27 نومبر 2023 04:02pm

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے آپ کے چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں پر بھی اثرات پڑتے ہیں اور بہت سی خواتین کی گردن پر لکیریں اور جھریاں آنے لگتی ہیں ۔

ماہرین نے عمر کے بڑھنے کے علاوہ دھوپ میں جانے کو بھی گردن پر لکیروں کی وجہ بتایا ہے۔

اگرچہ گردن پر کچھ لکیریں قدرتی طور پربھی موجود ہوتی ہیں۔

لیکن بہت ساری لکیروں کو دیکھ بھال اوراپنی کچھ عادتوں پرتوجہ دینے بعد ذریعےچھٹکارا پاسکتے ہیں۔

گردن پر لکیریں کیسے پڑتی ہیں؟

جلد میں کولیجن کی کمی جلد کے تناؤ کی صلاحیت کومتاثر کرتی ہے جس کے نتیجے میں جھریوں، باریک لکیروں اور جلد کے ڈھیلے ہو جانے کی شکایت پیدا ہوتی ہیں۔

قدرتی طور پر عمر بڑھنے کے ساتھ جلد میں ڈرمل میٹرکس کے حجم(سافٹ ٹشو گرافٹ) اور کولیجن ریشوں کی پیداوار کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے گردن پر لکیریں واضح ہوجاتی ہیں۔

اس کے علاوہ سیل فون اور لیپ ٹاپ کا زیادہ استعمال بھی منفی اثرات ڈالتا ہے۔

سر نیچے کی پوزیشن یا ’ٹیک گردن‘یعنی (گردن کو لمبے وقت تک مسلسل نیچے کی طرف موڑنا) مستقل گردن کو ایک ہی طرح سے رکھنا بھی ان نمایاں لکیروں کی وجہ ہوسکتا ہے۔


یہاں کچھ طریقے موجود ہیں جو آپ کو ان مسائل سے نجات دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔

گردن پر سن اسکرین لگائیں

دنیا بھر میں بیوٹی ایکسپرٹس روزانہ ایس پی ایف لگانے پر زور دیتے ہیں کیونکہ سن اسکرین جلد کو نقصان دہ سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

یہ جلد پر ظاہر ہونے والی عمر بڑھنے کی علامات کو سست کرتا ہے، اس لیے گردن پر ’ایس پی ایف لوشن ’ ضرور استعمال کریں۔

ہائیلورونک ایسڈ اوروٹامن سی

بہت سے سیرم ، ٹونر ، اور موئسچرائزر میں یہ ہائیلورونک ایسڈ ، وٹامن سی ، اور گلائکولک ایسڈ کے ساتھ مصنوعات موجود ہیں جو مؤثر طریقے سے جلد کی حفاظت کرتے ہیں۔

یہ اجزاء جلد کی ہائیڈریشن اور موئسچرائزیشن کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔

ریٹونل اور کولیجن

ریٹونل ایک وٹامن اے ڈیپریویٹو ہے جو کولیجن کو بڑھانے میں مثبت کردارادا کرتا ہے اور جلد پر عمر بڑھنے کے عمل کے خلاف کام کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

کیا آپ بھی گردن پر موجود ان لکیروں سے پریشان ہیں؟

لٹکی ہوئی بےجان جلد اور جھریوں سے چھٹکارا پائیں، چہرے کا یوگا آزمائیں

دار چینی آپ کی جلد کے لئے کیوں فائدہ مند ہے؟

وٹامن سی سیرم

وٹامن سی میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو کہ جلد کے مسائل کے لیے بہترین ہیں۔

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ وٹامن الٹرا وائلٹ( یو وی) شعاعوں اور دیگر ماحولیاتی عوامل جیسے فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے کچھ نقصانات سے بچاؤ میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

گردن کی پوزیشن

ہم میں سے بہت سے لوگ ہیں جو اپنی گردن کی پوزیشن کا خیال نہیں رکھتے اور جسم کی پوزیشن کو اہمیت نہیں دیتے۔ ٹیکنالوجی کی بدولت چاہے وہ آپ کا موبائل فون ، لیپ ٹاپ ، یا ٹیبلٹ ہو۔

ٹیک نیک یا ٹیکسٹ نیک کی بدولت مستقل ایک ہی طرح سے بیٹھے رہنے کی وجہ سے گردن کی خستہ حالت کی وجہ سے بننے والے کریز گہرے ہوجاتے ہیں ۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ باقاعدگی سے اپنی پوزیشن کو بدلتے رہیں اور اپنے اسکرین ٹائم کو بھی کم کر یں۔

Women

lifestyle

skincare

neck line

neck Position

Sun Screen

TechNeck

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div