Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسٹاک ایکسچینج میں یکدم تبدیلی، 100انڈیکس میں 228 پوائنٹس کی کمی

انٹر بینک میں امریکی ڈالر بھی مسلسل تنزلی کا شکار
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2023 03:50pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

100انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 61 ہزار 500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا، تاہم کاروبار کے اختتام پر 228 پوائنٹس کی کمی پر بند ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے آج ایک اور سنگ میل عبور کیا، اور 100انڈیکس 61 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پرافٹ ٹیکنگ ہوئی اور 100انڈیکس 228 پوائنٹس کمی سے 60 ہزار 501 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

آج کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور 100 انڈیکس 61 ہزار 200 پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا اور پہلی بار 61 ہزار 400 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جس کے بعد 100انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ 61 ہزار 500 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ تاہم اختتام پر اس میں 228 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاوربار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 918 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 60 ہزار 730 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

stock market

pakistan stock exchange

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div