Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

تحریک انصاف کے مزید 3 رہنماؤں کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم این ایز اور ایک سابق صوبائی وزیر کی جہانگیز ترین سے ملاقات
شائع 29 نومبر 2023 06:13pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے سیاسی محاذ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا، 2 سابق اراکین قومی اسمبلی اور ایک سابق صوبائی وزیر نے آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کے مزید 3 رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔

جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے سردار ذوالفقار دُلا، سابق ایم این اے غلام محمد لالی اور سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ محمد انور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ملاقات میں آئی پی پی رہنما غلام سرور خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری اور سعید اکبر نوانی بھی شریک تھے۔

2 سابق ایم این ایز اور ایک سابق صوبائی وزیر آئندہ چند روز میں استحکام پاکستان پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلیں گے۔

پی ٹی آئی اراکین نے ملاقات میں آئی پی پی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے جہانگیر ترین کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزید پڑھیں

بلوچستان سے قبائلی رہنماؤں اور عمائدین کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، علی نواز اعوان اور آصف نکئی بھی خان کا ساتھ چھوڑ گئے

استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک ساتھ 32 وکٹیں گرا دیں

پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین نے تینوں اراکین اسمبلی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، تینوں رہنماء آئندہ چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

pti

اسلام آباد

Jahangir Tareen

PTI Leaders Left Party

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div