Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ہونڈا نے پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرا دی، قیمت کیا ہوگی

الیکٹرک موٹر سائیکل کی رونمائی اٹلس ہونڈا کی شیخوپورہ فیکٹری میں ہوئی
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2023 12:42pm
تصویر: ہونڈا گلوبل
تصویر: ہونڈا گلوبل

پاکستان کے معروف موٹر سائیکل مینوفیکچررز میں سے ایک اٹلس ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک وہیکل (ای وی) موٹر سائیکل ہونڈا ’بینلی ای‘ متعارف کرا دی۔

الیکٹرک موٹرسائیکل کی کی رونمائی اٹلس ہونڈا کی شیخوپورہ فیکٹری میں کمپنی کے پاکستان میں آپریشنز کے 60 ویں سال مکمل ہونے پرکی گئی۔

مذکورہ الیکٹرک موٹر سائیکل 2019 میں متعارف کرائی گئی تھی جس کی چار اقسام ہیں جن میں بینلی ای، بینلی ای آئی پرو، بینلی ای 2 اور بینلی ای 2 پرو شامل ہیں جب کہ موٹر سائیکل صرف سفید رنگ میں دستیاب ہے۔

اٹلس ہونڈا میں موٹر سائیکل اور پاور پروڈکٹس کے چیف آفیسر نوریکی آبے نے اعلان کیا کہ ہونڈا بینلی ای کی آزمائشی مارکیٹنگ کے بعد فیڈ بیک دیکھتے ہوئے پروڈکٹ جاری کی جائے گی۔

بہت سے پاکستانیوں کی روزمرہ زندگی میں ہونڈا مصنوعات کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے نوریکی آبے نے معاشرے اور صارفین کو بہترین فراہم کرنے کے جوائنٹ وینچر کے عزم پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ہونڈا نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ پاکستان میں کون سے ورژن متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن جاپان میں کم از کم تعارفی قیمتوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں کس قسم کی قیمتوں کی توقع کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

’پنجاب میں سرکاری سطح پر پیٹرول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی‘

پاکستان میں نئی الیکٹرک موٹر سائیکل، چارجنگ کا مسئلہ حل، 60 سیکنڈ میں دوڑنے کو تیار

فی الحال کمپنی نے پاکستانی مارکیٹ میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی ریلیز کی تاریخ کا تعین نہیں کیا۔

جاپان میں بنیادی بینلی ای ورژن کی قیمت ٹیکسوں کے بغیر 2019 میں 6 لاکھ 70 ہزار ین مقرر کی گئی تھی یعنی پاکستانی روپوں میں بغیر ٹیکس و ڈیوٹی کے بعد بینلی ای کی قیمت 13 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

ماہرین نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ اسکوٹر کو پاکستان میں دستیاب ہونے میں ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق قیمت کا تعین کمپنی کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہوگا، البتہ قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی مارکیٹ بہت چھوٹی ہوگی۔

اٹلس گروپ اور ہونڈا موٹر کمپنی کے درمیان موٹر سائیکل اور آٹو پارٹس کی مینوفیکچرنگ میں 1963 سے ایک تعاون قائم ہے۔

پاکستان

Honda

electric motorbike

motorcycle

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div