Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

عرفان پٹھان کو 5 سال ڈیٹ کیا، اکشے اور گوتم پیچھے پڑے تھے، پائل گھوش کے حیران کُن انکشافات

اداکارہ نے کرکٹر کے ساتھ تصویر بھی شیئر کردی
شائع 02 دسمبر 2023 09:53am

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران محمد شامی کو پروپوز کرنے والی اداکارہ پائل گھوش ایک بار پھرسرخیوں میں ہیں۔ اس بارانہوں نے حیران کن عویٰ کیا ہے کہ وہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔

سابق بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان کے ساتھ 5 سال تک تعلق میں رہنے کا دعویٰ کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ پائل گھوش نے کچھ حیرت انگیز انکشافات کرتے ہوئے معاملے میں گوتم گھمبیر اور اکشے کمار کا نام بھی شامل کیا۔

پائل گھوش نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اکشے اور گوتم ان کے پیچھے پڑے تھے اور یہ بات عرفان پٹھان کے علم میں تھی۔

اداکارہ نے لکھا، ’ گوتم گمبھیرمجھے باقاعدگی سے مسڈ کالز دیتا تھا، یہ عرفان کو نہت اچھی طرح پتہ تھا۔ وہ میری سب کالز چیک کرتاتھا’۔

پائل گھوش کے مطابق، ’ وہ (عرفان پٹھان) یہ بات میرے سامنے یوسف بھائی (یوسف پٹھان)، ہاردک اور کنال پانڈیا کو بھی بتایا تھا جب میں عرفان کو پونے میں ملنے گئی تھی، ڈومیسٹک میچ تھا’۔

اداکارہ نے اپنے ماضی کے حوالے سے مزید لکھا کہ اُن کے پیچھے اکشے کمار اور گرتم گھمبیر سب پڑے تھے لیکن انہیں صرف عرفان سے پیار تھا اور ان کے علاوہ کوئی نظر نہیں آتا تھا۔ اور وہ یہ سب باتیں عرفان کو بتاتی تھیں ، سب کی مسڈ کالز بھی دکھاتی تھیں کیونکہ وہ بس عرفان سے پیار کرتی تھیں اور کسی سے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2011 سے عرفان پٹھان کو5 سال تک ڈیٹ کرنے کے بعد سب ختم ہوگیا۔ بھارتی کرکٹر سے بریک اپ کے بعد وہ بیمار ہوگئی تھیں اور اسی لیے کئی سال تک کام بھی نہیں کرسکیں۔

پائل کے دعوے کے بعد سوشل میڈیا پرتبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اورصارفین نے مختلف قسم کے ردعمل کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’کیا آپ کے پاس زندگی میں اتنا کم کام ہے کہ آپ کو سستی توجہ حاصل کرنے کے لیے اس حد تک گرنا پڑتا ہے؟‘

صارف نے کہا کہ ، عرفان پٹھان نے 2016 میں صفا بیگ سے شادی کی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ اتنے سالوں کے بعد مس گھوش کو اس نجی تصویر کو شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟’۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ایک تصویر کا کوئی مطلب نہیں ہے. اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے مزید تصاویرشیئر کریں’۔

پائل گھوش نے اس سے پہلے فلم ساز انوراگ کشیپ پر عصمت دری کا الزام لگایا تھا۔

تازہ ترین ایکس پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہانوراگ نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی لیکن ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے کیونکہ یہ واقعہ 2014 کے آخر میں پیش آیا تھا جب انوراگ ’بامبے ویلوٹ کی شوٹنگ‘ کر رہے تھے۔

پائل نے رشی کپور اور پریش راول کے ساتھ فلم ’پٹیل کی پنجابی شادی‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ وہ ٹیلی ویژن شو ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ میں بھی نظر آئی تھیں۔

کولکتہ سے تعلق رکھنے والی پائل ممبئی میں مقیم ہیں اور فلمی کیرئیرکے علاوہ رام داس اٹھاولے کی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا میں خواتین ونگ کی نائب صدر کے عہدے پربھی فائز ہیں۔

Akshay Kumar

Irfan Pathan

gautam gambhir

Payal Ghosh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div