Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کارکنان کا انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف احتجاج

پیرا شوٹ کے ذریعے لوگوں کو تسلیم نہیں کرسکتے، مظاہرین
شائع 02 دسمبر 2023 04:37pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے پشاور کے دلہ زاک روڈ کے کبوتر چوک میں [انٹرا پارٹی الیکشن][1] کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

کارکنان نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر ”انٹرا پارٹی الیکشن نامنظور“ کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیرا شوٹ کے ذریعے لوگوں کو تسلیم نہیں کرسکتے۔ اور مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس کے خلاف ایکشن لے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے آج ہونے والے [انٹراپارٹی انتخابات میں عمران خان کے نامزد امیدوار بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب][1] ہوگئے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے پشاور کے علاقے رانڑو گڑھی میں پولنگ سینٹر قائم کیا گیا، پریزائیڈنگ آفیسر خیبرپختونخوا علی زمان سینٹر میں موجود تھے، ووٹنگ کا عمل صبح 11 بجے شروع ہوا تھا۔

اس انتخاب میں عمران خان کے وکیل اور پارٹی رہنما بیرسٹر گوہرعلی خان کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے جب کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، مرکزی صدر، جنرل سیکرٹری سمیت صوبائی قیادت کا بھی چناؤ ہوا۔

pti

pti workers protest

pti intra party election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div