Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

اکبر ایس بار پی ٹی آئی کو ’لوٹنے والے‘ وکلا پر برس پڑے

درخواست مسترد ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو
شائع 08 دسمبر 2023 12:39pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ نام نہاد انٹرا پارٹی الیکشن میں ورکرز کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا گیا۔

انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات نام نہاد تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں ہم نے ویڈیوز ثبوت کے طور پر پیش کیں، یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن تھے، پی ٹی آئی نے فراڈ الیکشن کروایا جس میں ورکرز کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کروانے کی استدعا مسترد

واضح رہے کہ اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرنے کی استدعا کی جسے کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 واضح ہے دربارہ الیکشن کوبھول جائیں‘۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا اور آئندہ سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

pti

ECP

اسلام آباد

Akbar S Babar

pti intra party election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div