Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

امریکا اسرائیل کو ٹینک کے 13 ہزار گولے ہنگامی طور پر فروخت کرے گا

جنگ بندی قرار داد ویٹو کرنے کے بعد جوبائیڈن کا ایک اور اقدام
شائع 10 دسمبر 2023 08:42am
سرحدی دیوار نگرانی کے جدید ترین سسٹم اور کھمبوں پر نصب ریموٹ کنٹرول مشین گنوں سے بھری ہوئی ہے۔ تصویر — اے ایف پی
سرحدی دیوار نگرانی کے جدید ترین سسٹم اور کھمبوں پر نصب ریموٹ کنٹرول مشین گنوں سے بھری ہوئی ہے۔ تصویر — اے ایف پی

جنگ بندی قرار داد ویٹو کرنے کے بعد امریکا کی جانب سے اسرائیل کو ٹینک کے تیرہ ہزار گولے فوری طور پر فروخت کیے جائیں گے۔

محکمہ خارجہ نے 14 ہزار گولوں کی فروخت سے کانگریس کو آگاہ کردیا، ہتھیاروں کی مالیت 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے ہنگامی بنیادوں پر کانگریس کو خط لکھ دیا، جس میں کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فوری ضرورت ہے، ہنگامی اقدام سے کانگریس کو نظر انداز کردیا گیا۔

عام طور پر ہتھیاروں کی فروخت سے پہلے کانگریس کی منظوری لی جاتی ہے، گولوں کی فروخت کو کانگریس کی منظوری سے بھی استثنا مل گیا۔

یمن کے حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ وہ تجارتی جہازون کو اسرائیل نہیں پہنچنے دیں گے، ترجمان نے کہا غزہ میں امداد میں اضافہ نہ کیا گیا۔ تو اسرائیلی جہازوں کو ہدف بنائیں گے۔

Palestine

Gaza

Israel Palestine conflict

Palestinian Israeli Conflict

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div