Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

مجھ سے اُمید مت رکھیں’ فریال مخدوم کا لباس پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

ماڈل نے ریڈ سی فلم فیسٹول میں شرکت سے عین قبل ادائیگی عمرہ کی وجہ بتادی
شائع 11 دسمبر 2023 12:51pm
تصویر: فریال مخدوم/انسٹاگرام
تصویر: فریال مخدوم/انسٹاگرام

برطانوی باکسرکی اہلیہ فریال مخدوم خان نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں پہنے گئے لباس پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے کسی قسم کی اُمید نہ رکھیں۔

واضح رہے کہ فریال مخدوم نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت سے قبل ہی شوہرکے ہمراہ ادائیگی عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔

اسی تناظر میں عبایا پہنے تصاویر دیکھنے کے بعد بیشتر فالوورزکو ان کا لباس نہیں بھایا اور انہوں نے تنقیدی تبصرے کرڈالے۔

فریال نے جواب دینے کے لیے فیسٹول میں لی گئی تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’اگرچہ مجھے کسی کے سامنے وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن میں نے سوچا کہ میں ایک بات کی وضاحت کروں گی۔ میں پہلے بھی کئی بار عمرہ کر چکی ہوں لیکن اس بار پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت نہیں گئی‘۔

انہوں نے واضح کیا کہ ’مجھے فلم فیسٹیول میں مدعو کیا گیا تھا، مکہ مجھ سے ایک گھنٹہ کی دوری پر تھا۔ اس لیے میں وہاں گئی، لیکن جو تبصرے کیے جارہے ہیں وہ مضحکہ خیز ہیں۔ میرا لباس بالکل نامناسب نہیں تھا اور میں اس لباس کی وجہ سے وہ کیوں نہ کرتی جو میرا دل مجھ سے کرنے کو کہہ رہا تھا۔ بطور ایک مسلمان میں ہر روز اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہوں اور آہستہ آہستہ میں یہ کرلوں گی‘۔

وضاحت دینے والی فریال مخدوم نے تنقید کرنے والوں کو پیغام دیا کہ ’براہ مہربانی ایک بات سمجھ لیں کہ میں حجابی نہیں ہوں، لہٰذا مجھ سے اس طرح کے لباس پہننے کی توقع کرنا چھوڑدیں، درحقیقت مجھ سے کوئی توقع رکھنا بند کر دیں۔ مجھ سے آپ کا رول ماڈل بننے کے لیے نہیں کہا جارہا‘۔

اگلی انسٹا پوسٹ میں فریال مخدوم نے لکھا کہ ’وہ شراب نہیں پیتیں، پارٹی نہیں کرتیں لیکن انہیں مختف قسم کے فیشن اسٹائل اپنانا پسند ہے‘۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ’میں جانتی ہوں میں اس میں بہتری لا سکتی ہوں‘۔

فریال مخدوم نے مزید لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ مسلمان ہیں لیکن وہ اس چیز پر کام کررہی ہیں لیکن اس چیز کو سمجھیں کہ لوگوں کی نظروں میں رہنا مشکل کام ہے۔ انہوں نے پُرکشش معاوضے کے باوجود ایسے بہت سے ایونٹس مین شرکت نہیں کی لیکن کانٹریکٹ کرنے کے باعث کچھ ایونٹس میں شرکت کے لیے وہ مجبور ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے لیے مداحوں کے پیار کو سراہتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ ایسے تبصرے ان کی رہنمائی کیلئے کیے جاتے ہیں لیکن کچھ کمنٹس بہت زیادہ دل دُکھانے والے ہوتے ہیں اس لیے ہاتھ ہلکا رکھیں کیونکہ وہ بھی انسان ہیں۔

Instagram

umrah

lifestyle

سلیبریٹی

red sea

faryal makhdoom

Social media trolling

Instagram Post

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div