Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے سے روک دیا

جس نے انٹرا پارٹی پارٹی انتخابات چیلنج کیے وہ پارٹی کا حصہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 11 دسمبر 2023 01:20pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور ہائی کورٹ نے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے سے روک دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کیس نہیں سن سکتا، البتہ کمیشن تحریک انصاف سے بلے کا شنان لے سکتا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ آپ اب سے کیسے اندازہ لگا سکتے ہیں، اس پر قاضی انوار نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن اپنے دائر اختیار سے تجاوز کررہا ہے۔

نو منتخب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 175 سیاسی جماعتیں ہیں،ابھی تک کسی نے انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج نہیں کیے، جس نے پارٹی انتخابات چیلنج کیے وہ پارٹی کا حصہ نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا اگر پیش نہیں ہوئے تو غیر موجودگی میں کیس سنا جائے گا، کمیشن پر ہمیں تحفظات ہیں، فارن فنڈنگ کیس میں بھی صرف ہمارا کیس سنا گیا، الیکشن کمیشن کا بھیجا گیا نوٹس غیر قانونی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کا مطلب ہے قانون میں انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا کوئی سکیشن نہیں؟

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ کرنے سے روکتے 7 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان تحریک انصاف کے تاحیات چیئرمین ہیں، وہ ایک جمہوری شخصیت ہیں، پی ٹی آئی آئندہ انتخابات سے بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، عمران کی نااہلی کا تاثر درست نہیں، بابر اعوان

اکبر ایس بار پی ٹی آئی کو ’لوٹنے والے‘ وکلا پر برس پڑے

انہوں نے کہا کہ ائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ایڈورس ایکشن سے روک دیا ہے، اگر کیس دائر نہ کرتے تو الیکشن کمیشن بلے کا نشان تبدیل کرتا جو کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 12 تاریخ دی اور کمیشن میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا، البتہ ہمیں عدلیہ سے اچھے کی امیدیں وابستہ ہیں۔

pti

Peshawar High Court

Election Commission of Pakistan (ECP)

pti intra party election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div