Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وہاج علی عالمی سطح پر سال 2023 کی بہترین سلیبریٹی قرار

فہرست میں شاہ رخ کے بعد شامل داکار نے ہالی ووڈ سمیت سب کو پیچھے چھوڑ دیا
شائع 14 دسمبر 2023 01:53pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرواداکار وہاج علی نے سال 2023 کی بہترین سلیبریٹی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

برطانوی میگزین ایسٹرن آئی کی جانب سے 50 بہترین ایشیائی شخصیات کی ایک فہرست شائع کی گئی ہے جس میں فلم، ٹیلی ویژن، موسیقی، ادب اور سوشل میڈیا سمیت مختلف شعبوں کے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

انہی فہرست میں پاکستان کے مقبول اداکار وہاج علی اپنی اداکاری کے سبب نویں نمبر پر ہیں۔

فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی اداکار وہاج علی نے ہالی ووڈ سمیت تمام صنعتوں کی عالمی شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انٹرٹینمنٹ ایڈیٹر اسجد نذیر کی تیار کردہ یہ فہرست وہاج علی کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمایاں خدمات کا ثبوت ہے۔

ان کا ریکارڈ توڑ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ ان کی شاندار اداکاری کو اجاگر کرتا ہے، جس سے اداکار کو خوب پذیرائی ملی تھی۔

اسجد نذیر نے وہاج علی کو 2023 کا سب سے بڑا ’سرپرائزپیکج ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے غیر معمولی کام سے اپنے ملک کی قابلِ ستائش نمائندگی کی۔

انہوں نے کہا کہ وہاج علی کا شمار اس نسل کے بہترین پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے سال بھر بہترین اداکاری کی۔

گلوبل آئیکون شاہ رُخ خان اس فہرست میں سرِفہرست ہیں، انہوں نے ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ جیسی بلاک بسٹر ہٹ فلموں کے سبب اپنی شہرت میں اضافہ کیا۔

فہرست میں دیگر پاکستانی نژاد اسٹارز میں ریز احمد، سجل علی، عروز آفتاب، یمنیٰ زیدی، شہزاد لطیف، حدیقہ کیانی، احد رضا میر، معوان رضوان اور بلال عباس خان شامل ہیں۔

وہاج علی کی کامیابی نہ صرف ذاتی کامیابی بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کامیابی کی علامت ہے۔

Pakistani Actor

lifestyle

سلیبریٹی

2023

Wahaj Ali

showbiz celebrities

Pakistani Celebrities

Pakistani celebrity

Top 50 Asian Celebrities

Top 10

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div