Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

میرے کام پر جماعت اسلامی نے جھنڈا لگا دیا، میئر کراچی کی دلچسپ ٹوئیٹ

کام کوئی کرتا ہے اور جھنڈے اور بینر کوئی اور لگاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
شائع 18 دسمبر 2023 05:57pm
فوٹو: میئر کراچی ایکس اکاؤنٹ
فوٹو: میئر کراچی ایکس اکاؤنٹ

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے کام پر جماعت اسلامی نے بینر لگادیے ہیں، کام کوئی کرتا ہے اور جھنڈے اور بینر کوئی اور لگاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عوام ہوشیار رہیں شاہراہ نورجہاں کی تعمیر کا سنگ بنیاد میں نے رکھا اور کام بھی کرا رہا ہوں، پیپلز پارٹی کے کارکن نگرانی بھی کرتے ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ کام کوئی کرتا ہے اور جھنڈے اور بینر کوئی اور لگاتا ہے، میرے کاموں پر بینر جماعت اسلامی اور جھنڈے ایم کیو ایم نے لگا دئیے ہیں۔

PPP

Murtaza Wahab

Jamat e Islami

MQM Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div