Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

عبدالعلیم خان کی پارٹی ممبران کو کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی ہدایت

پارٹی کے تمام اراکین ہر حلقے میں نامزدگی کے کاغذات فوری طور پر حاصل کریں، صدر آئی پی پی
شائع 20 دسمبر 2023 11:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی ممبران کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی جانب سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کو ہدایات جاری کی گئی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی کے تمام اراکین ہر حلقے میں نامزدگی کے کاغذات فوری طور پر حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی امیدوار درخواستیں جمع کروائیں، ملک بھر میں ہر حلقے کے لیے ممکنہ امیدواران فوری کاغذات حاصل اور جمع کرائیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے ڈویژنل صدور کو قومی و صوبائی اسمبلی امیدواران کے لئے کو آرڈینیشن کی ہدایت کردی۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا کسی اور معاملے کو بعد میں دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں

پنجاب میں انتخابات: الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کردی

تحریک انصاف کا حلقہ بندیوں کیخلاف تمام ہائیکورٹس میں درخواستیں دائر کرنے کا اعلان

ایم کیو ایم اور جے یو آئی کا کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ میں اضافے کا مطالبہ

عبدالعلیم خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے خواتین کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنائی جائے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی درخواستیں طلب کی گئی ہے، جس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

lahore

Abdul Aleem Khan

nomination papers

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

aleem khan

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div